باجوڑایجنسی،اسکول وین کےقریب دھماکا،3ٹیچرزسمیت5افرادجاں بحق

ویب ایڈیٹر:


باجوڑ ایجنسی : باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں تین خواتین ٹیچرز اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سے تحصیل سلار زئی کے علاقے تنگی میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے اسکول جانے والی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تین خواتین اساتذہ، بچہ اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ علاقہ مکین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اسکول وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سماء

coup

Tabool ads will show in this div