خیبرایجسنی آپریشن: سینکڑوں خاندانوں کی نقل مکانی

اسٹاف رپورٹر


خیبرایجنسی: خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کے خلاف اپريشن ميں تيزي آنے کے بعد سیکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔


دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ميں شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کي گئی۔


پشاورسے ملحقہ قبائلي علاقے خيبر ايجنسي ميں سکيورٹي فورسز پربڑھتے ہوئے حملوں کے باعث دہشت گردوں کے خلاف اپريشن تيزکرديا گيا ہے۔۔ گزشتہ روزتحصیل باڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے کیپٹن عبدالقادرخان اورحوالدار قاسم کی نماز جنازہ پشاورمیں ادا کی گئی۔


نمازجنازہ میں گورنرمسعود کوثراوراعلی فوجی حکام  شريک ہوئے۔


اپريشن کے باعث تحصیل باڑہ کےعلاقے شلوبر، ملک دین خیل اوردیگرعلاقوں سے متاثرین نے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔ سینکڑوں خاندان پیدل اورگاڑیوں میں نوشہرہ کےجلوزئی کیمپ منتقل ہورہے ہیں۔


پي ڈي ايم اے نےسو سے زائد متاثرہ قبائلي خاندانوں کے لئے جلوزئي کيمپ ميں تيارياں مکمل کر لي ہيں۔۔انتظاميہ خيبرايجنسي ميں حاليہ اپريشن کو نتيجہ خيزقراردے رہي ہے۔ سما

کی

AML

Tabool ads will show in this div