چندسوافرادکےجتھےکیساتھ کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا،خواجہ سعد

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چند ہزار افراد کے جتھے کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس کر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکے گا، اگر انہیں بہت شوق ہے تو ہم انہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے وزیراعظم کی کرسی لا دیتے ہیں، وہ اس پر بیٹھ کر اور جھولا لے کر اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفت گو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے یہ اہم اور تاریخی لمحات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے سامنے سب کچھ آئے، ہم پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے بات کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں اب تک اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ دونوں جماعتیں مذاکرات کی میز پر تیار نہیں،

انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل، حیدر عباس رضوی اور آفتاب شیر پاؤ نے پاکستان عوامی تحریک سے ان کے مطالبات جاننے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، اسی طرح ان کی ذاتی طور پر عارف علوی، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی اس دوران انہوں نے ان دونوں شخصیات کی ہر طرح سے منت سماجت کی اور ان سے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت حکومت ان کا ہر مطالبہ ماننے کے لئے تیار ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے بے بسی کے انداز میں کہا کہ سوائے پاؤں پکڑنے کے میں نے ہر طرح سے منتیں کرلی ہیں، دھرنوں اور احتجاج سے ملک کی معیشت تباہ و برباد ہو رہی ہے، ریڈ زون کو خدارا انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، یہ ملک کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے بارے میں کئی تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے، لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔

انہوں نے دونوں ناراض رہنماؤں سے التجاء کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اور مل بیٹھ کر بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں، ملک مزید کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تمام جماعتیں آئین ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تحفظ پر متفق ہیں۔  چند ہزار لوگوں کے جتھے وفاقی اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مقدر کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کے کروڑوں عوام کو کیا جواب دیں گے۔ اس طرح پارلیمنٹ ہاؤس میں گھر کر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے اگر انہیں بہت شوق ہے تو ہم انہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے وزیر اعظم کی کرسی لادیتے ہیں اس سے شائد ان کا شوق پورا ہوجائے۔ سماء

eid

law

siege

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div