آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات
وب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال اور آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے در میان اہم ملاقات ہوئی، مختلف سیاسی اور دیگر حلقوں میں اس ملاقات کو نہایت اہمیت دی جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، اور ملک کی اندونی اور بیرون سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں جاری کامیاب پیش قدمی اور کارروائیوں کو بھی سراہا, آرمی چیف ملاقات کے بعد واپس جی ایچ کیو چلے گئے۔ سماء