انسداد دہشت گردی کی عدالت کا طاہر القادری سمیت 72 ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ویب ایڈیٹر

گوجرانوالہ : انسداد دہشت گردی عدالت نے طاہر القادری سمیت 72 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 23 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم کردیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سمیت 72 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

طاہر القادری سمیت تمام 72 افراد کو 23 اگست کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انقلاب مارچ سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی اے ٹی کے کارکنوں اور پولیس میں شدید تصادم ہوا تھا۔ سماء

ملزمان

tariff

Tabool ads will show in this div