ریڈ زون میں جو ہوا اللہ مالک ہے، شیخ رشید

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : شیخ رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جائیں گے، ریڈ زون میں جو ہوا اللہ مالک ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ فوج ان کو باہر نکال دے۔

سماء کے اینکر پرسن ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہی وقت میں آگے جائیں گے، ریڈ زون میں جو ہوا، اللہ مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اسلام آباد کی بجلی بند کردی گئی ہے، نواز شريف چاہتے ہيں کہ فوج ان کو باہر نکال دے، احتجاج شروع کرنے کے بعد مذاکرات کی دعوت دی گئی، حکومت نے وقت گنوایا، ان کی عقل پر ماتم نہ کریں تو کیا کریں۔ سماء

inmates

entry

cybersecurity

Tabool ads will show in this div