وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، استعفٰی کا مطالبہ نہ ماننے کا فیصلہ
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : اسلام آباد میں نواز شریف کی زیر صدارت اہم حکومتی اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ ماننے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار، خواجہ محمد آصف، سعد رفیق، پرویز رشید، عرفان صدیقی اور اسحاق ڈار شریک ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انتخابی اصلاحات سمیت دیگر آئینی مطالبات تسلیم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی گئی ہے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی کسی صورت تصادم کا راستہ اختیار نہیں کرے گی۔
اہم حکومتی اجلاس میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے آزادی و انقلاب مارچ کے ریڈ زون میں داخلے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ سماء