کراچی کو خوبصورت عمارتیں دینے والےحبیب فدا چل بسے

scan00011-1-640x438 کراچی : معروف آرکیٹیکٹ حبیب فدا علی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ شہر کراچی کو خوبصورت عمارتوں میں ڈھالنے والے معروف آرکیٹیکٹ حبیب فدا علی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ سال1953 میں کراچی میں پیدا ہونے والے حبیب فدا علی نے ابتدائی تعلیم بھی سینٹ پیٹرک کراچی سے حاصل کی، تاہم بعد ازاں مزید تعلیم کیلئے انہیں لاہور کے ایچی سن کالج بھیج دیا گیا، جہاں سے آپ نے او لیولز اور اے لیولز کی تعلیم مکمل کی۔   آپ کو شروع ہی سے عمارتوں کی ڈیزائنگ اور تخلیق میں جدید امتزاج کے ملاپ کا شوق تھا اور اپنے اسی فن کو مزید اجاگر کرنے کیلئے آپ نے لندن کے معروف آرکیٹیکچرل ایسوسی ایشن اسکول آف آرکیٹیکچر میں داخلہ لیا، آپ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس درس گاہ سے پاس ہونے والے آپ پہلے پاکستانی تھے۔   فن تعمیر کے اس شعبے میں آپ کی گراں قدر خدمات کے پیش نظر سال 1986 میں آغاز خان یونی ورسٹی ایوارڈ کیلئے بھی آپ کو نامزد کیا گیا، کراچی میں نظر آنے والی مشہور و معروف عمارتیں موہاتا پیلس، شیل ہاؤس، سوئی نادرن اور سدرن گیس کی عمارت، نیشنل بینک آف پاکستان اور دی فورم جیسی اہم عمارتیں آپ کی فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔   لاہور کی معروف یونی ورسٹی لمس کی عمارت بھی آپ کے فن تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ سماء IAA8823   LUMS-8-640x270   IAA13771  

kda

architecture

Karachi Building

Tabool ads will show in this div