خواجہ سعد رفیق نے نواز عمران ملاقات سےمتعلق ٹوئٹ کی تردید کردی

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم میاں محمد نواز  شریف  اور  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ملاقات سے متعلق ٹوئٹ کی تردید کردی، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا عمران خان سے ملاقات کا بیان جعلی ہے۔

 

پاکستان کے سوشل میڈیا پر  گویا ایک بھونچال آگیا، جب وفاقی وزیر ریلوے  خواجہ سعد  رفیق کے نام سے ٹوئٹر پر موجود اکاؤںٹ سے یہ پیغام وائرل کیا گیا کہ "وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا  فیصلہ کیا ہے". گویا یہ ٹوئٹ تھی کہ قیامت کہ ہر طرف  ملاقات کے چرچے شروع ہوگئے۔ لوگ اس کو بریکنگ نیوز کے طور پر بتانے لگے، مگر جب خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر اس ٹوئٹ سے متعلق  پوچھا گیا تو وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے وزیراعظم کی ملاقات کا بیان جعلی ہے، میراٹوئٹرپراکاؤنٹ موجود نہیں, خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ میں نےکوئی ٹوئیٹ نہیں کیا ہے۔ سماء

کی

سے

نے

عمران

فیصلہ

puppet

comedian

عمران خان

Tabool ads will show in this div