دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تمام ملکوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تمام ملکوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ سماء
ARMY CHIEF
thomas Drew
UK HIGH COMMISSIONER
QAMAR JAVED BAJWA
تبولا
Tabool ads will show in this div