نائلہ ہلاکت کیس میں سنسنی خیز انکشافات
حیدر آباد : نائلہ ہلاکت کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، پولیس نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا، انیس خاصخیلی 3 ماہ سے نائلہ کو تنگ کررہا تھا، 30 لڑکیوں کو بلیک کرنے کے شواہد بھی مل گئے۔
حیدر آباد یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس کو دوران تفتیش بڑی کامیابی مل گئی، ڈی آئی جی خالد رند کا کہنا ہے کہ انیس خاصخیلی نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو 3 ماہ سے نائلہ کو تنگ کررہا تھا۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، ملزم کے کال ریکارڈ سے 30 لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے شواہد ملے ہیں، انیس خاصخیلی لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔
اس سے قبل سندھ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ پولیس سرجن نے ابتدائی تحقیقات کے دورن بتایا تھا کہ نائلہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
نائلہ کے اہل خانہ نے خودکشی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائلہ بہت سلجھی ہوئی اور محنتی لڑکی تھی، وہ خود کشی نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ یونیورسٹی ہاسٹل کے کمرے میں نائلہ مردہ پائی گئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی، طالبہ کی ہلاکت سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی تھی۔ سماء