وزیراعظم گورنر پنجاب کو ہنگامی طور پراسلام آباد طلب کرلیا
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے متعلق مذاکرات کا ٹاسک گورنر پنجاب کو دیا گیا ہے۔
اسلام آباد روز بروز سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے، دو روٹھے رہنماؤں کو منانے اور مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سیاسی رابطوں میں تیز آگئی ہے، اپوزیشن ہو یا حکومت تمام جماعتیں مفاہمت اور بات چیت سے معاملات کو حل کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں، حالیہ صورت حال کے تناظر میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات پاکستان عوامی تحری سے مذاکرات اور ان کے مطالبات سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سماء