نئی دہلی : اوم پوری صرف بہترین اداکار ہی نہیں، ایک باہمت اور حقیقت پسند انسان بھی تھے، انتہا پسند بھارت کو آئینہ دکھانے کی پاداش میں انہیں غدار اور ملک دشمن قرار دیا گیا۔
اوم پوری نے بھارت کے انتہا پسند میڈیا اور حکومت کو کئی مرتبہ آئینہ دکھایا۔ بھارتی شہری ہونے کے باوجود اوم پوری پاکستان سے متعلق اپنی حقیقت پسندانہ رائے کا بلا خوف و خطر اظہار کرتے تھے۔
اوم پوری کو حق اور سچ کہنے پاداش میں اپنے ہی ملک میں غدار اور ملک دشمن قرار دیاگیا لیکن دھمکیوں اور مخالفتوں کے باوجود اوم پوری اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔