پاکستان کوفالو آن کا سامنا

sydney test

سڈنی: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز538 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بارش کے باعث سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا۔ آسٹریلیا کی جانب سے 538 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 315 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی جبکہ یونس خان 175 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

خسارہ ختم کرنے کے لیے شاہینوں کو مزید 233 رنز بنانے تھے،کھیل کے چوتھے روز جب پاکستان نے اپنی اننگ شروع کی اسے فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 67 رنز چاہیئے تھے اور 271 رنز پر پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

کریز پر یونس خان 136 اور یاسر شاہ 5 رنزکے ساتھ موجود تھے، یونس خان نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں اور 175 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی لیکن لیکن ٹیل اینڈرز ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ یاسر شاہ 10 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوئے جبکہ  اسی اوورمیں عمران خان بھی کلین بولڈ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 3، ہیزل ووڈ نے 4  جبکہ مچل اسٹارک اور اسٹیو اوکیفے نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی اننگز 8 وکٹوں پر 538 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔ سماء

3rd test

sydney test

Tabool ads will show in this div