ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی، دھماکا خیزمواد برآمد

DERA BUGTI ARMS RECOVER EX 05-01

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں فورسز  نے کارروائی کرکے دھماکا خیزمواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے پیرہ کوہ کے علاقے چھبدر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی  کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے زیر زمین چھپایا گیا اسحلہ اور گولا باردو برآمد کرلیا۔

برآمد شدہ اسلحے میں پچیس کلو دھماکا خیزمواد، دو ایل ایم جی، پانچ دستی بم راکٹ، تخریبی مواد اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ سماء

DERA BUGTI

banned groups

arms recovered

Tabool ads will show in this div