آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید بارش کا امکان

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ، پنجاب، کشمیر،  ڈی آئی خان، سبی، نصیرآباد، قلات، پشاور، کوہاٹ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔


 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دادو میں 215 ملی میٹر، کراچی 80، لسبیلا 22، لاڑکانہ 20، کاکول 18، ڈی آئی خان 14، بہاولپور 10 اور ٹھٹھہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بدھ کی صبح تک کراچی سمیت بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، حیدرآباد، دادو، قلات اور مکران ڈویژن میں تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔


 آج ملک میں سب سے ذیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 35، کراچی 27، لاہور35، پشاور 33، کوئٹہ 31، گلگت 35، مظفرآباد 35، مری 24، ملتان  36 اور فیصل آباد میں بھی 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماٴ 

کے

کا

ملک

بارش

Violence

polio workers

Airport

britain

Tabool ads will show in this div