پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، امداد 10 گھنٹے بعد آزاد

Imdad Video Circle 05-01

سکھر : سماء کی کوششیں رنگ لے آئیں، سماء کے اسٹیشن ہیڈ سکھر امداد پھلپوٹو 10 گھنٹے بعد بازیاب ہوگئے، ان کے چہرے پر تشدد اور کپڑوں پر خون کے دھبے موجود ہیں۔ امداد کا کہنا ہے کہ اے ایس پی عمران مرزا کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے گھر پر چھاپہ مارا، مجھے زبردستی موبائل میں ڈال کر پہلے تھانے اور پھر مقامی وڈیرے کی اوطاق میں رکھا گیا، شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کچھ بھی بتایا نہیں جارہا تھا۔

سماء کے اسٹیشن ہیڈ سکھر امداد پھلپوٹو 10 گھنٹے بعد بازیاب ہوگئے، پولیس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، 2 بھائی اور ایک کزن اب بھی ان کی تحویل میں ہیں، امداد کے چہرے پر تشدد کے نشانات اور کپڑوں پر خون کے دھبے ہیں، تھانے اور مقامی وڈیرے کی اوطاق میں قید رکھا گیا۔

مزید جانیے : سماءکےصحافی کا اغوا؛اہلیہ نےاہم بات بتادی

سماء سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اے ایس پی عمران مرزا کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، میں عمران مرزا کو اچھی طرح پہچانتا ہوں، ان سے کہا کہ عمران بھائی یہ کیا ہے، تو انہوں نے ایس ایچ او کو کہا کہ ٹیلی فون چھینو اور موبائل میں ڈالو،  اسے تھانے تک مارتے ہوئے لے کر جاؤ۔

مزید سنیں : صحافی کا اغوا؛عمران خان غصہ میں آگئے

امداد کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے مقامی تھانے میں رکھا گیا، اس کے بعد میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر دوسرے تھانے لے کر گئے، کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ایک مقامی بااثر شخص کی بیٹھک میں بند کردیا گیا، میرا ایک کزن اور 2 بھائی ابھی تک لاپتہ ہیں۔

سکھر کے صحافی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مجھ  پر بدترین تشدد کیا، تشدد کرتے ہوئے مجھے کچھ نہیں بتایا جارہا تھا کہ معاملہ کیا ہے، دہشت گردوں، بدنام زمانہ ڈاکوؤں اور مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، وردیوں میں پولیس اہلکار تھے تاہم کارروائی اغواء کاروں کی لگ رہی تھی۔

مزید پڑھیں : سماء سکھرکے اسٹیشن ہیڈ کواغواکرلیاگیا

امداد پھلپوٹو کہتے ہیں کہ جب مجھے ریلیز کیا جارہا تھا اس وقت بھی پولیس نے سادے کاغذ پر دستخط کرانے کی کوشش کی، اس وقت بھی اے ایس پی عمران مرزا موجود تھے۔ سماء

SUKKUR

PPPP

release

imdad phulpoto

Station Head SAMAA

Journalits

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div