سماء سکھرکے اسٹیشن ہیڈ کواغواکرلیاگیا

Imdad Aslive FILE 01 05-01

سکھر: سماء کے اسٹیشن ہیڈ امداد پھلپھوٹو کو سچ دکھانے کی سزا دی گئی ہے۔آج صبح آٹھ بجے درجنوں سرکاري اہلکاروں نے امداد کے گھر پر دھاوا بولا اور بغير ليڈي اہلکاروں کے گھر پر ٹوٹ پڑے۔

سماء کے مطابق امداد کے گھرچھاپےکےموقع پر امداد اوران کےاہلخانہ کو بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنايا گيا۔تشدد کے بعدامداد کو ریاستی ادارے اغواکرکے لے گئے۔انھوں نے دھمکی دی تھی کہ بڑي خبريں چلاتے ہو، اب نتائج بھگتو۔

امداد پھلپھوٹو کے اغوا کوکئی  گھنٹے گزر گئےہیں۔امداد پھلپھوٹو کی جان کو شديد خطرات لاحق ہیں۔

حکومت کی جانب سے امداد کوچارج شيٹ دی گئی تھی کہ سکھر ميں کرپشن کي خبريں کيوں چلائيں؟۔ ان پر مبینہ الزام تھاکہ اسکول کي زمين پر قائد حزب اختلاف کے گھر کا ايشو کيوں اٹھايا؟۔

سرکار کا کہناتھاکہ بار بار دھمکانے کے باوجودامدادخاموش کيوں نہيں ہوا؟ امداد کی جانب سے من پسند ٹھيکيداروں کوايڈوانس ادائيگيوں کي خبرچلوانے پر بھی دھکمیاں دی گئیں۔ ان پرمبینہ الزام عائد کیاگیاکہ قائد حزب اختلاف کے گھر پر غيرقانوني جرگے کا انکشاف کيوں کيا۔ سماء

news channel

imdad phulpoto

Tabool ads will show in this div