ایک اوربچے نے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی

  Collage

برما: شوحیات نے ایلان کردی  کی یاد تازہ کرد۔  روہنگیا مسلم بچے کی دریا کنارے لاش کی تصویر نے انسانی حقوق کے علمبرداروں پر سوالیہ نشان لگادیا والد کا کہنا ہے کہ زندہ رہنے کا کوئی مقصد ہی نہیں رہا ۔ زمین پراماں نہ ملی تو دریا نے آغوش میں لے لیا۔  عالمی بے حسی کی بھینٹ چڑھنے والے سولہ ماہ کے روہنگیا ئی بچے شوحیات  کی دریا کنارے کیچڑمیں لت پت لاش نے ایلان کی یاد تازہ کردی۔

فوج اور انتہا پسند بدھ متوں کے مظالم سے تنگ شوحیات کی والدہ اپنے لخت جگراوراس کے بھائی کولےکرخاندان کے ساتھ دریائے ناف پارکررہی تھی کہ کشتی ڈوب گئی ایلان کی طرح برمی بچے کی لاش بھی اوندھے منہ پڑی ملی ۔

بنگلہ دیشی کیمپ میں موجود شوحیات کے والد ظفرعالم نےامریکی ٹی وی کو بتایا کہ ہمارے گاؤں کو مٹادیا گیا فورسز نے ہیلی کاپٹر سے گولیاں برسائیں اور پھر پورے گاؤں کو آگ لگادی، کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو کروڑوں افراد مٹادیے جائیں گے

میانمار کی ریاست راکھین میں مسلمانوں پر اجتماعی تشدد کی ایک نئی وڈیو منظرعام پرآگئی ہے جس میں  مسلمانوں کو اوندھے منہ لٹاکر تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔ سماء

rohingya muslims

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div