نوازشریف آج قومی اسمبلی کا اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر ایوان اور قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وہ ایوان اور قوم کو آزادی و انقلاب مارچ سے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ایوان کو تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات سے بھی آگاہ کریں گے جبکہ اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی بھی ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں حکومت کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کے ذکر کے ساتھ جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے متعلق عزم کا بھی اظہار کریں گے جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) نے اپنے اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

dacoit

Tabool ads will show in this div