وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، دھرنوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا، صدر مملکت نے بات چیت شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کی جس میں دھرنوں کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے صدر کو پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا، صدر مملکت نے احتجاجی مارچ کرنیوالوں سے مذاکرات شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے ہیں، امید ہے بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔ سماء

eid

birthday

transplant

Tabool ads will show in this div