ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں، شہباز شریف

ویب ایڈیٹر

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کے عزم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کو متنازع بنانیوالے آج خود سڑکوں پر متنازع بن چکے ہیں، سیاسی جماعتوں کا آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کا حامی ہوں، حکومت معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے ہر اقدام اٹھارہی ہے۔ سماء

energy

lord

stealth

Tabool ads will show in this div