سڈنی ٹیسٹ؛یونس خان اوراظہرعلی ڈٹ گئے

younas khan cricket pak

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/SYDNEY-TEST-2ND-DAY-PKG-1300-04-01-Mukkaram.mp4"][/video]

سڈنی: پاکستان اورآسٹریلیاءکےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی اور یونس خان کی نصف سنچریاں نے پاکستان کو کچھ سکون کا سانس فراہم کیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن،اظہر علی اور یونس خان نے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ چھ رنزپر دووکٹیں گنوانے کے بعد دونوں بیٹسمین نے بھرپورسنچری شراکت پاکستان نےدن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنالئے۔یونس خان چونسٹھ،اظہر علی اٹھاون رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ میں کینگروز نے اپنی پہلی اننگ میں  کنٹرول کامظاہرہ کیا۔کینگروز بلے باز دوسرے دن بھی برستے رہے۔آسٹریلیاء نے تین سو پینسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کاآغاز کیا۔رین شا ایک سو چوراسی رنز پر پویلین لوٹے۔ہینڈ کومب سنچری بناکرہٹ وکٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز پانچ سو اڑتیس رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز روایتی ہوا۔شرجیل ٹیسٹ ڈیبیوپرچار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم رنز کا کھاتہ نہ کھول سکے۔سماء

sydney test

Tabool ads will show in this div