ڈیرہ اسماعیل خان : سرکلر روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر نجی بس اڈے کے قریب پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے چار پولیس اہلکار، دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، جس سے قریب کھڑی پولیس موبائل اور بس کو نقصان پہنچا ہے۔ سماء