مریضہ کی اسپتال کے فرش پر ہلاکت،جناح اسپتال کا ایم ایس معطل

JINNAH HOSPITAL NO BED FOR PATIENT NEW LHR Ex  02-0102-01 لاہور : لاہور میں مریضہ کی اسپتال کے فرش پر ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا ہے۔ سماء کے مطابق خادم اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں جناح اسپتال میں دو روز قبل مریضہ کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں ایم ایس کی غفلت سامنے آنے پر وزیراعلیٰ نے انہیں فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جا ری کر دیئے۔ Hospital Situation Lhr Pkg 02-01 وزیراعلیٰ نے حکم دیتے ہوئے ایم ایس اور ذمہ دار ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی ذمہ دار کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔ شہباز شریف نے جناح استپال میں مریضہ کو مناسب علاج اور بستر نہ ملنے پر اظہار برہمی بھی کیا۔ سماء

HEALTH MINISTRY

Doctors Negligence

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div