سیاسی رہ نما تضحیک آمیز الفاظ یا جملے استعمال نہ کریں,الطاف حسین کی اپیل
ویب ایڈیٹر:
لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کی بگاڑتی سیاسی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف،عوامی تحریک اورانکی حلیف جماعتوں کے سربراہان صبر سے کام لیںاورحکومت ودیگر ارباب اختیاربھی تحمل کا مظاہرہ کریں۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والے اپنے احتجاج کو پر امن رکھیں، سیاسی رہ نما تضحیک آمیز الفاظ یا جملے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے حکومت سے طاقت کے استعمال سے گریز کی بھی اپیل کی،ا نہوں مزید کہا کہ معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کیلیے وقت ضائع کیے بغیردوبارہ شروع کیاجائے،کچھ دو اور کچھ لوکی پالیسی پر عمل کرتے ہوئےحل تلاش کیا جائے،بہتر ہے کہ آپس میں بات چیت کے ذریعے جلد ازجلد کوئی حل تلاش کرلیں،کہیں ایسا نہ ہوکہ ریاست، ملک کی سلامتی وبقا کیلیے مداخلت کرنے پر مجبورہو۔ سماء