خشک جلدکی حفاظت کامفیدطریقہ

Fruits-Vegetables

لندن : برطانویٰ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما میں جلد کی حفاظت کے لئے کچی سبزیوں کا استعمال نہایت مفید ہے۔

ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سردیوں کے موسم میں جلد کی بہتر حفاظت کیلئے کچی سبزیوں کے استعمال میں اضافے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی سبزیاں نہ صرف وٹامنز اور دیگر ضروری معدنیات کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ ان میں موجود پانی جلد میں نمی کے قدرتی تناسب کو قائم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

تازہ سبزیاں جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پلکا رکھتی ہیںجبکہ ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہر شخص کھانے کے ساتھ پسند کرتا ہے, غذائیت سے بھرپور سلاد اور سبزیاں نظام ہاضمہ درست اور دن بھر کی پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔ ایجنسی / سماء

HEALTH

Vegetable

Dry skin

Tabool ads will show in this div