زرداری کا ہنگامی بنیادوں پر پاکستان آںے کا اعلان,اہم اعلان متوقع

ویب ایڈیٹر:


دبئی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں  سابق صدر آصف علی زرداری ہنگامی بنیادوں پر آج پاکستان پہنچ  رہے ہیں، ان کی آمد پر پارٹی کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔

 

سماء سے خصوصی گفت گو  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کی ای سی سی کا اجلاس اب دبئی کے بجائے کل کراچی میں ہوگا، سیاسی حالات کے تناظر میں آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ آج رات ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

 

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  آصف زرداری نے رہنماؤٴں کو دبئی آنے سے روک دیا ہے، اجلاس اب کراچی میں ہوگا، لائحہ عمل طےکرنےکیلئےپارٹی کااہم اجلاس کل ہوگا، آئین کونقصان نہیں پہنچناچاہیے،سب مل کرکوششیں کریں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرایف آئی آرکاٹنےکےمطالبےکاعلم نہیں۔ سماء

کا

پر

dharna

tragic

helps

missing

timeline

Tabool ads will show in this div