اسٹیل ملز سمیت5اداروں کی نج کاری کا فیصلہ،دستاویز تیار کرلیں

172.16.22.9_07_20170103121940476

اسلام آباد : حکومت نے قومی اثاثوں سے جان چھڑانے کی تیاریاں کرلی، رواں سال، پانچ سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ ایس ایم ای بینک اور صنعتی ترقیاتی بینک کے علاوہ سفید ہاتھی پاکستان اسٹیل ملز بھی فہرست میں شامل ہے۔

سال نو میں کن اہم سرکاری اداروں کی نجکاری ہوگی، حکومت نے اداروں کی فہرست تیار کرلی، نجکاری کمیشن کے مطابق ایس ایم ای بینک اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹیڈ کی نجکاری مارچ میں کی جائے گی، ایس ایم ای بینک کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ 172.16.22.9_07_20170103121937812 قومی خزانے کو ماہانہ 60 کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹیکا لگانے والے ادارے پاکستان اسٹیل ملز کو جون میں نجکاری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ نجکاری کے حوالے سے کوٹ ادو پاور کمپنی کا نمبر جون میں آئے گا جبکہ صنعتی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں رواں ماہ طلب کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف کے تحفطات کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع نہیں ہو سکا، ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان اور پی آئی اے کی نجکاری بھی غیر یقینی ہے۔ سماء

steel mills

Bank

Assets

Privitization

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div