استعفے کے بغیر زندہ واپس نہیں جاؤں گا، نیا پاکستان بناؤں گا یا مرجاؤں گا،عمران خان

ویب ایڈیٹر:  


اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں وہ کسی سے مدد نہیں مانگیں گے، چاہے موت آجائے، نئے پاکستان بنانے سے نہیں رک سکتے، ہم یہیں کھڑے ہیں جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا،

پرانے پاکستان میں نہیں رہنا چاہتا،  نیا پاکستان بناؤں گا یا مرجاؤں گا۔


سماء کی اینکر غریدہ فاروقی کو انٹرویو میں ان کا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پہلے کنٹینر ہٹائے جائیں، چوہدری نثار کو بھی پیغام بھجوادیا ہے۔ کپتان کا کہنا ہے سیاسی معاملہ ہے اس میں کسی اور ادارے کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، حکومت کو بات چیت کے لیے خلوص نیت سے کام لینا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یہیں کھڑے ہیں جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، پرانے پاکستان میں نہیں رہنا چاہتا،نیا پاکستان بناؤں گا یا مرجاؤں گا، چوہدری نثار کو پیغام بھیجا ہے کنٹینر ہٹائیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں، حکومت خلوص کا مظاہرہ کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ حکومت نے دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے، ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف کریک ڈاؤن کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں طاہرالقادری کے پلان کا نہیں معلوم، سیاسی معاملہ ہے، کسی ادارے کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، آئی جی نے کریک ڈاؤن سے انکار کیا تو انہیں ہٹا دیا گیا۔

کپتان نے کہا کہ ہم پُرامن ہیں اورجمہوری دائرے کے اندر ہیں، حکومت خلوص کا مظاہرہ کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، ہمیں حکمرانوں پر کوئی اعتماد نہیں، ہمیں حکمرانوں پر کوئی اعتماد نہیں، امریکا کا الیکشن کمیشن میں مداخلت کا کوئی کام نہیں، مضبوط جمہوریت کيلئے امریکا سے سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، امریکا کو معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، شفاف الیکشن ہوئے تو فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا سے نام مٹ جائے گا، خیبرپختونخوا میں ثابت کر دیں دھاندلی ہوئی تو،کل ہی الیکشن کراؤں گا۔ سماء

کے

registered

law

increase

Formula One

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div