انقرہ : ترک حکام نے استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویریں جاری کردیں ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ترک پولیس نے استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویر جاری کردی ہیں، نیو ایئر نائٹ کلب پر حملے میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ حملہ آور کو ٹہلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ حملہ آور کی تقسیم اسکوائر کے اطراف سیلفیز بھی ملی ہیں، نیو ایئر پر استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ سے غیرملکیوں سمیت 39افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے،جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔
اب تک کی تحقیقات کے مطابق فنگر پرنٹس اور دیگر معلومات کی مدد سے حملہ آور کے بارے میں ٹھوس شواہد ملے ہیں، جب کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سماء