فواد خان نےعالیہ بھٹ کا بوسہ لینے سے انکار کیوں کیا تھا؟

 alia1

کراچی: بالی ووڈ میں فلم خوبصورت کی شوٹنگ کے دوران سونم کپورکا بوسہ لینے سے انکار کرنے والے پاکستانی ہیرو فواد خان نے عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی یہی کیا تھا۔ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کی اداکارہ بیٹی عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’’ کپور اینڈ سنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران فواد خان نے ان کے ساتھ بوس وکنار کےمناظر کی ریکارڈنگ سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو کے مطابق عالیہ نے بتایا کہ بوسہ اسکرپٹ کا حصہ تھا لیکن فواد خان ہردفعہ منہ پھیرلیتے۔جب یہ منظر ریکارڈ کیا جا رہا تھا تو فیصلہ کیا گیا  کہ ہم جعلی بوسہ لیں گے، جب بھی میں فواد خان کے قریب جاتی تو ہ اپنا چہرہ پیچھے ہٹالیتے۔

عالیہ بھٹ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں فواد خان کو یقین دہانی کراتی رہی کہ میں ان کی پاک دامنی کا لحاظ رکھوں گی۔ فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا خیال رکھا ہے اس لیے ڈائریکٹر نے بھی ایسے مناظر فلمانے کا خیال ترک کردیا۔

sonam

یہ پہلی بار نہیں کہ فواد خان نے ایسے رومانونی مناظر کی فلمبندی سے انکار کیا ہو۔ 2014 میں فلم ’’خوبصورت‘‘ کی عکسبندی کے دوران بھی فواد خان نےسونم کپور کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ وہ اپنے مداحوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔

فواد خان کا کہنا ہے کہ میں مداحوں کے جذبات مجروح نہیں کرناچاہتا، مجھے لگتاہے ان کے جذبات کی قدرکرناچاہیئے۔ سماء

FAWAD KHAN

kapoor and sons

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div