فرش پر مریضہ کی ہلاکت،وزیراعلیٰ کےحکم پرتحقیقات شروع

JINNAH HOSPITAL NO BED FOR PATIENT NEW LHR Ex  02-0102-01 لاہور : لاہور کے جناح اسپتال میں فرش پر مریضہ کے انتقال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ رپورٹ طلب کرلی، جس کے بعد تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ سماء کے مطابق خادم اعلیٰ کے حکم پر گزشتہ روز لاہور کے جناح اسپتال میں علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہونے والی مریضہ زہرہ بی بی کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم لاہور کے جناح اسپتال پہنچی، جہاں اسپتال کے ایم ایس اور دیگر پانچ ڈاکٹرز اور نرسوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ Hospital Situation Lhr Pkg 02-01 وزیراعلیٰ کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فخر امام اور ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سلمان شامل ہیں۔ سینیر رجسٹرار، میڈیکل آفیسر اور سینیرہیڈ نرسز کی تحقیقات اسپتال کے پروفیسر کریں گے، دوسری جانب ایمرجنسی اور ایڈمنسٹریشن کی تحقیقات ڈاکٹر یحیٰ اور ڈاکٹر جعفر شاہ کے سپرد کی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی بغیر کسی دباؤ میں آئے ذمہ داروں کا تعین کریں گی اور واقعہ کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔ Govt And Opp Reax Lhr Pkg 02-01 واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو لاہور کے جناح اسپتال میں خاتون مریضہ زہرہ بی بی کو اسپتال کی ایمرجنسی میں بستر نہ ملنے کی وجہ سے ٹھنڈے فرش پر ہی لٹاکر ڈرپ لگائی گئی، جس کےکچھ  دیر بعد انہیں شدید بخار ہوا اور خاتون اسپتال اور ڈاکٹروں کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ سماء

PUNJAB

JInnah Hospital

HEALTH MINISTRY

Doctors Negligence

patient died

zehra bibi

Tabool ads will show in this div