برازیلیا : برازیل کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 50 قیدی ہلاک ہوگئے، جب کہ تصادم کے دوران کئی قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع بھی مل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کی ریاست امیزو ناز کی جیل میں قیدیوں کے دو متحارب گروپ آپس میں لڑ پڑے۔

دونوں گروپوں کے دوران ہاتھا پائی بڑھ کر پرتشدد کارروائی میں ایسی تبدیل ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے 50 قیدی ہلاک ہوگئے، جب کہ بڑے تعداد میں کئی قیدی بھاگ نکلے۔ لڑائی تھوڑی ہی دیر بعد ہنگامے کی شکل میں تبدیل ہوئی تو جیل حکام کو ہوش آیا، تاہم جب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔

ہنگامہ آرائی کے دوران 50 سے زائد قیدی ہلاک ہوئے، جیل حکام کے مطابق اس ہنگامہ آرائی میں متعدد قیدی فرار ہو گئے۔ اس وقت برازیل کی جیلوں میں 6 لاکھ سے زائد افراد قید ہیں۔ سماء