تیسرا ٹیسٹ؛سڈنی کا اسٹیڈیم بھی آسٹریلیا پرمہربان

Australia v Pakistan - 2nd Test: Day 2

سڈنی: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سڈنی کا اسٹیدیم بھی آسٹریلیا پر مہربان ہو گیا۔ پہلے ہی پاکستانی بالرز زور لگا لگا کر تھک گئے ، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ڈیڑھ سو رنز پر گری۔ ڈیوڈ وارنر نے اٹھتر گیندوں پر سنچری جڑ ڈالی۔۔ ایک سو تیرہ رنز بناکر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔

سڈنی میں کھیلےجانےوالے تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف آسٹریلیاکی بیٹنگ جاری ہے ۔آسٹریلیا نےپاکستان کیخلاف کھانےکےوقفےتک بغیرکسی نقصان کےايک سو چھبيس رنزبنالیےہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے روزکی خاص بات اوپنر ڈیوڈ وارنرکی سنچری ہے جو انہوں نےکھانےکےوقفےسےپہلےمکمل کی ۔ وارنرٹیسٹ کےپہلےدن لنچ سےپہلےسنچری بنانےوالےپانچویں کھلاڑی بن گئےہیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں اب تک پاکستانی بالرز ناکام رہےہیں،کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے،آسٹریلیا کاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہ ہوسکا محمدعامرلنچ سےقبل ہی ٹانگ میں تکلیف کےباعث میدان سےباہرچلےگئے۔

تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کي گئي ہيں ۔ مسلسل ناکام اوپنر سمیع کی جگہ شرجیل اور  سہیل خان کی جگہ عمران خان ٹٰم میں شامل ہیں شرجیل کو ٹیسٹ کیپ بھی مل گئی۔ سماء

3rd test

sydney test

Tabool ads will show in this div