بلاول نے بھی 2017ء کو تبدیلی کا سال قرار دے دیا

BILAWAL WARNING SOT 13-12

کراچی : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی 2017ء کو تبدیلی کا سال قرار دے دیا، کہتے ہیں صحافیوں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کیخلاف جدوجہد کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں پشاور اور سکھر پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی اور صحافیوں نے آمریت کیخلاف مل کر جدوجہد کی۔

بلاول نے 2017ء کو تبدیلی کا سال قرار دیا۔ بولے کہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق معاشرے کی تشکیل کریں گے، ملک کی بہتری کیلئے غیر اعلانیہ اتحاد جاری رکھا جائے گا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اپنی تقاریر میں وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ نواز حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ سماء

IMRAN KHAN

bilawal bhutto zardari

JOURNALIST

Tabool ads will show in this div