دھرنا دیکر مطالبہ کریں، کے پی کے میں ری الیکشن کرادوں گا، عمران کا اپوزیشن کو چیلنج

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اے این پی، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو چیلنچ کیا ہے کہ پشاور میں دھرنا دیکر ہمارے خلاف دھاندلی کا الزام لگائیں، ہمارے دھرنے کا 10 فیصد بھی جمع کرلیا تو ان کے مطالبے پر خیبرپختونخوا میں ری الیکشن کرادوں گا، کپتان نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں دوبارہ انتخابات میں دگنے ووٹ حاصل کروں گا، نواز شریف نے الیکشن کمیشن اور محبوب انور کے ساتھ مل کر دھاندلی کی، اگر ایسا نہیں تو دوبارہ انتخابات کرائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سوچا دھرنے کے شرکاء ایک 2 دن میں گھر چلے جائیں گے، پاکستانیوں اس موقع کو جانے نہ دینا، اصل طاقت عوام کے پاس ہے، ایک زندہ معاشرہ اپنے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، آپ نے سڑکوں پر آکر فیصلہ کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ کوئی اور ملک ہوتا تو عدالت ایسے الیکشن کو رد کردیتی، یا تو پاکستان کو بادشاہت سے آزاد کراؤں گا یا موت پسند ہے، حقیقی جمہوریت آنے تک ملک ترقی نہیں کرے گا، نواز شریف نے الیکشن کمیشن اور محبوب انور کے ذریعے دھاندلی کی، دوبارہ الیکشن کروا دیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف، اے این پی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں اتوار تک اسلام آباد دھرنے کے مجمع کا 10 فیصد جمع کریں اور دھاندلی کا الزام لگائیں، پیر کو ری الیکشن کروادیں گے، دوبارہ انتخابات میں دگنے ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔

کپتان کہتے ہیں کہ حکمران اقتدار اور بزنس اکٹھے کرتے ہیں، اقتدار کی وجہ سے شریف برادران کے بزنس کو فائدہ پہنچتا ہے، پاکستانیوں نے ریسٹورنٹس میں جی ایس ٹی دینا بند کردیا، کوئی بھی بجلی کے بل ادا نہیں کرے، 4 سال پہلے میاں صاحب نے 5 ہزار روپے ٹیکس دیا تھا، میاں صاحب کا نام بے نظیر انکم سپورٹ میں ڈال دینا چاہئے، میاں صاحب کے الوداع کہنے تک سول نافرمانی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے غیر سیاسی ہونے تک قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی، نواز شریف مجھ سے میچ کھیل لیں، وہ پاکستان بھر میں اور  میں پختونخوا میں الیکشن کرواتا ہوں، شرط صرف ایک ہے کہ امپائر نیوٹرل ہوں گے، میاں صاحب شیر بنو! تاکہ ٹائیگرز سے مقابلہ ہو۔ سماء

کے

پی

عمران

hezbollah

ranking

graft

canadian

closed

Tabool ads will show in this div