علاج نہ ہوا،موت مل گئی،مریضہ نے فرش پر دم توڑ دیا

172.16.22.9_07_201701021523548 لاہور : لاہور کے جناح اسپتال میں مریضہ کو علاج کیلئے ڈاکٹر تو نہ مل سکا، تاہم لاچار بے بس مریضہ نے اسپتال کے فرش پر دم توڑ دیا۔ گڈگورننس کی دعویدار حکومت مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں دینے میں ناکام ہوگئی، جناح اسپتال میں دل کی مریضہ کو بستر تک نہ مل سکا۔ قصور سے تعلق رکھنے والی شریفہ بی بی رات بھر ایمرجنسی گیٹ پر تڑپتی رہی اور دم توڑ گئی۔ 172.16.22.9_07_20170102150544692 سماء کے مطابق مريضہ کو ايمرجنسي گيٹ پر ڈرپ لگائي گئي تھی، مریضہ کا پي آئي سي اور سروسز اسپتال میں بھی علاج نہ کیا گیا۔ بے بس خاتون کو بيڈ ملا نہ مناسب علاج معالجہ ہوا، ٹھنڈے فرش پر لیٹی خاتون تھوڑی دیر بعد ہی چل بسي۔ JINNAH HOSPITAL NO BED FOR PATIENT NEW LHR Ex 02-0102-01 دل کے عارضہ ميں مبتلا قصور  سے تعلق رکھنے والی خاتون کی عمر 60 سال تھی، جنہیں رات تين بجے جناح اسپتال لايا گيا۔ شعبہ صحت پراربوں روپے خرچ کرنے اور دو وزير لگانے کے باوجود پنجاب کے سرکاري اسپتالوں کي حالت زاربہترنہ ہوسکي اور مريضوں کو علاج معالجے کيلئے شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد خادم اعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے پر نوٹس لے لیا۔ سماء

PUNJAB

JInnah Hospital

HEALTH MINISTRY

Doctors Negligence

Sharifa Bibi

Health Service

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div