عوام خوش ہوجائیں؛ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے

MUL Vege Jugad PKG 14-04

اسلام آباد: نیا سال شروع ہوتے ہی حکومت نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کردیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں آلو،سبزیوں چینی اور مرغی کی قمیتوں میں کمی ہوگئی۔انڈوں اور چائے نے حکومتی رٹ چیلنج کردی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.68 فیصد کمی آئی۔ جولائی تا دسمبر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 3.88 فیصد رہی۔

 ایک ماہ میں آلو سمیت تازہ سبزیاں 20 فیصد سستی ہوئیں۔ چینی کی قیتموں میں 13.44 فیصد، مرغی کی قیمت میں 10 فیصد جبکہ دال چنا 4.34 فیصد سستی ہوئی۔ گڑ، ٹماٹر، پیاز، دال مسور اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی کا دعوی کیا جارہا ہے۔

Fruits-Vegetables

 ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں انڈے 6.86 فیصد جبکہ چائے کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ موٹر فیول 2.37 فیصد، سگریٹس 2.21 فیصد جبکہ سفید چنے 1.69 فیصد مہنگے ہوئے۔ مٹی کے تیل، ٹیلرنگ، مچھلی، جلانے کی لکڑی اور بیسن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 گزشتہ ایک سال کے دوران  ہاؤسنگ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں 4.40 فیصد اضافہ دیکھنےمیں آیا۔ سماء

commodities prices

Tabool ads will show in this div