جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری اور الطاف حسین میں اتفاق

ویب ایڈیٹر

کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے سیاسی بحران اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مسائل کے حل کیلئے الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا، دونوں رہنماؤں میں سیاسی بحران اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوایشن بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم قائد موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، الطاف حسین اور آصف زرداری نے جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفلوج ہوچکا ہے، حکومت تمام مسائل جلد حل کرے، فورس کے استعمال کے بجائے بات چیت سے حل ڈھونڈا جائے، تمام فریقین کچھ لو کچھ دو کی پالیسی اپنا کر درمیانی راستہ نکالیں۔ سماء

ڈی

Nine Zero

offers

helps

galaxy

Tabool ads will show in this div