پی ٹی آئی ارکان کا استعفیٰ، 31 اکتوبر سے قبل انتخابات کرادینگے، الیکشن کمیشن

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی منظور کریں گے، خالی نشستوں پر 31 اکتوبر سے قبل ضمنی انتخاب کرادیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی طرف سے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن خالی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کے بعد ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ای سی پی کے مطابق نشست خالی ہونے پر 60 دن کے اندر ضمنی انتخاب کرانا لازم ہے، خالی نشستوں پر 31 اکتوبر سے قبل ضمنی انتخاب کرا دیں گے۔

تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں مجموعی نشستیں 34 ہیں، ان میں جنرل نشستیں صرف 28 ہیں جن پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ سماء

screening

crowned

cats

Tabool ads will show in this div