اسلام آباد : اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امیر ہانی نے مقدمے کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔
سماء کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، کیس کی سماعت کے آغاز میں جسٹس امیر ہانی مسلم نے سماعت سے معذرت کرلی، جسٹس امیر ہانی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتا۔ سماعت کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو دوبارہ جلد سماعت کیلئے لگایا جائے، جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب میں کیس سن ہی نہیں رہا تو تاریخ کیسے دے سکتا ہوں ۔

بینچ ٹوٹنے کے باعث اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سماء