سال نو کا جان لیوا جشن۔۔

Fireworks-explode-during-New-Year-celebrations-in-Hong-Kong چمکتی آنکھیں دل موہ لینے والی مسکراہٹ اور شرارت سے بھرپور چہرہ پہلی جماعت کا طالب علم سبحان گھر بھر کا لاڈلہ خوب تیار ہوا تھا کہ نئے سال کے جشن کو بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر منائے گا لیکن یہ کیا ہوا؟چکمتی آنکھیں ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئیں۔ سبحان کا گھر جشن کے بجائے ماتم کدے میں بدل گیا، کیونکہ ننھا سبحان سب کو روتا چھوڑ کر پریوں کے دیس چلا گیا، جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔ 151822_77734210 کیا ہوا تھا سبحان کو؟ وہ کیوں مر گیا؟ سال نو کا جشن جو تھا، صرف سبحان نے ہی جشن منانے کی تیاری تھوڑی نہ کر رکھی تھی، دوستوں میں دھاک بٹھانے کے لیے، محلے میں بھرم جمانے کے لیے کراچی کے علاقے عزیز آباد کے نوجوانوں نے بھی تو جشن کا بھرپور سامان کیا ہوا تھا۔ اسلحہ چمکایا اور نکل گئے سال نو کو خوش آمدید کہنے۔ ادھر گھڑی کی سوئی نے بارہ بجاتے ہوئے دو ہزار سولہ کو الوداع کہا ادھر منچلوں کی بندوقوں نے منہ کھول دیئے۔ index کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی خبر بھی آئی، انہیں میں ایک زخمی ننھا سبحان بھی تھا، سبحان کو اندھی گولی نے نشانہ بنایا۔ زخمی پھول کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ننھا وجود گولی کی شدت سہہ نہیں پایااور دار فانی سے کوچ کر گیا۔   marriage-feud-claims-life-of-woman-in-bahawalpur-1462624587-8136 ہوائی فائرنگ تھی ۔۔کسے خبر گولی کس نے چلائی؟ گولی کہاں سے آئی؟ گولی چلانے والے کو بھی علم نہیں ہو گا کہ اس کی بندوق کسی کا کتنا نقصان کر گئی، جس آنگن کا پھول مرجھایا اس درد کا اندازہ تو صرف وہی خاندان ہی لگا سکتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اس قدر پابندیوں کے بعد بھی نئے سال کی آمد پر کراچی کے مختلف علاقے کیوں کر گولیوں کی تڑتڑاہت سے گونج اٹھے؟ ایسے منچلوں کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کی جاتی؟ منچلے تو من بہلا کے گھروں کو لوٹ گئے لیکن سبحان کے گھر کا کیا؟ وہاں کیا بیتی کوئی نہیں جانتا۔   Child Dead Janaza 2100 Khi 01-01 کیا فائدہ ایسے جشن کا۔۔ کیا ہے یہ جشن جو کسی خاندان کو زندگی بھر کا دکھ دے جائے، انتظامیہ ایسے جشن منانے والوں کو گرفت میں کیوں نہیں لیتی؟ ہر سال نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔ تمام تر اقدامات بھی کیے جاتے ہیں لیکن انتظامیہ عمل درآمد کیوں نہیں کروا پاتی۔۔قانون کی بالا دستی ہو اور خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ عبرت کا نشانہ بنایا جائے تو شاید ننھے سبحان جیسے پھول وقت سے پہلے یوں نہ مرجھائیں۔ سماء

New year

new year celebration

Social Issue

year 2017

subhan

aerial firing

Tabool ads will show in this div