سیالکوٹ،بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرگولاباری،2 افرادجاں بحق،متعددزخمی

ویب ایڈیٹر:


سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے  بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری شروع کی جس سے کھدرال گاؤں کی خاتون رخسانہ اور باجرہ گڑی کا ایک شخص امداد حسین جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوئے اورمتعدد مکانوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ کئی جانور ہلاک و زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولا باری سے سرحدی علاقوں میں خوف و حراس پھیل گیا،جب کہ چناب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ سماء

کی

registered

resolve

rouhani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div