سال نوپرکاون کی موجیں ہوگئیں

Kawan Kay Tuhfay Isb Pkg 01-01

اسلام آباد : مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون نے دو ہزار سولہ میں کئی مشکلات جھلیں، تاہم سال نو میں اسے دو تحفے مل گئے۔

نئے مہاوت کے ساتھ کھیلتے اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔ نئے سال میں کاون کےلیے خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔ اسے زنجیروں سے نجات مل گئی تو اس کا ٹھکانہ بھی واٹر پروف بنا دیا گیا۔ شہریوں نے بھی تبدیلی کو خوشگوار قرار دیا ۔

کاون کے کھیلنے کا کمپاؤنڈ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے کاون کی سہولیات میں مزید بہتری کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

کاون کے چاہنے والوں کی یہی دعا ہے کہ نئے سال میں اسے کوئی بھی تکلیف نہ چھوئے۔کاون کو آزاد دیکھ کر لوگ بہت خوش ہو رہے ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ 2017 میں کاون کیلئے ہتھنی کا بھی بندوبست کر دیا جائے گا۔ سماء

WWF

kavan

Tabool ads will show in this div