لندن : ماہرین کی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ہی ادارے میں طویل عرصے تک کام کرنے والے افراد ذہنی مریض بن جاتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری نئی رپورٹ کے مطابق دفاتر میں طویل عرصے تک لگاتار کام کرنے والے بے شمار امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق دفاتر میں آٹھ گھنٹے مسلسل بیٹھا رہنا صحت کے لیے نہایت مضر ہوتا ہے۔
ماہرین نے ان اثرات کو زائل کرنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہوتو ہر گھنٹے اپنی نشست سے اٹھ کر 5 منٹ ضرور چہل قدمی کرنی چاہییں، جس سے نہ صرف کام کرنے کی توانائی بڑھے گی بلکہ اعصابی دباؤ میں بھی کمی آئیگی۔
حالیہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ دن میں کام روک کر کئی بار کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے سے کام کا دباؤ زائل ہوتا ہے ، مزاج اچھا اور توانائی بڑھتی ہے، ان چھوٹے چھوٹے کاموں کے اثرات دن بھر رہتے ہیں اور ان سے بھوک کم کرنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
تحقیقی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دفتری امور طویل مدت تک مگن رہنے سے ذیابیطس، اعصابی دباؤ، موٹاپا اور دیگر بیماریوں کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، ان اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین نے 30 افراد پر نشست و برخاست کے تین طرائق کا مطالعہ کیا۔ اس سے قبل ان کی صحت، موڈ، توانائی اور بھوک کے بارے میں سوالات اور ٹیسٹ کیے گئے۔ سماء