کراچی میں قاتل پھر بے لگام،تین گھنٹے میں 5افراد قتل

اسٹاف رپورٹ


کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

کورنگی ناصر جمپ کے قریب فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درگاہ نذر حسین پر پیش آیا، مقتولین کی شناخت ذاکر حسین شاہ، نواز عرف حافظ اور یونس کے نام سے کی گئی۔

ادھر ڈرگ روڈ پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ سادات کالونی میں مکینک کی دکان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں سے ایک کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔ سماء

میں

burger

Hayatabad

premier

Narendra Modi

Tabool ads will show in this div