نائٹ کلب میں فائرنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 39ہوگئی

Ambulances are seen at the site of an armed attack January 1, 2017 in Istanbul. At least two people were killed in an armed attack Saturday on an Istanbul nightclub where people were celebrating the New Year, Turkish television reports said. / AFP PHOTO / YASIN AKGUL

انقرہ :  ترکی میں نیو ایئر رات پر نائٹ کلب میں دہشت گرد کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے، جب کہ حملے میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق استنبول کے نائٹ کلب میں سال نو کی تقریب پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد39 تک جا پہنچی ہے،جب کہ حملے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

An injured woman is carried to an ambulance from a nightclub where a gun attack took place during a New Year party in Istanbul

Police secure area near an Istanbul nightclub استنبول کے گورنر نے مرنے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں کم از کم 39 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ استنبول کے گورنر واصب شاہین کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا، یہ ایک 'دہشت گرد' حملہ تھا۔یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوا جس میں کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Police secure area near an Istanbul nightclub گورنر نے کہا کہ اس حملے کا ذمہ دار ایک شخص تھا، جب کہ سی این این ترک کا کہنا ہے کہ وہ شخص سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس تھا۔رینا نائٹ کلب میں جائے وقوعہ پر موجود گورنر واصب شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ 'دور تک نشانہ لگانے والے اسلحے سے لیس ایک دہشت گرد نے ظالمانہ اور بے رحم فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، جو صرف سال نو کی خوشی اور تفریح کے لیے آئے تھے۔   An injured woman is carried to an ambulance from a nightclub where a gun attack took place during a New Year party in Istanbul اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت نائٹ کلب میں 700 افراد موجود تھے اور کچھ افراد نے حملے کے وقت جان پچانے کے لیے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی۔ استبول میں سال نو کے موقع پر تقریبا 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات تھے۔ سماء Staff of the nightclub pose for a picture where a gun attack took place on January 1, 2017 during a New Year party in Istanbul

Santa Claus

night club

Tabool ads will show in this div