نائٹ کلب میں فائرنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 39ہوگئی
انقرہ : ترکی میں نیو ایئر رات پر نائٹ کلب میں دہشت گرد کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے، جب کہ حملے میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق استنبول کے نائٹ کلب میں سال نو کی تقریب پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد39 تک جا پہنچی ہے،جب کہ حملے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
استنبول کے گورنر نے مرنے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں کم از کم 39 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ استنبول کے گورنر واصب شاہین کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا، یہ ایک 'دہشت گرد' حملہ تھا۔یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوا جس میں کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


