انقلاب مارچ کرنے والوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی: طاہر القادری

اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں انقلاب مارچ کرنے والوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ روشن سحر طلوع ہوگی۔ قوم کی تقدیر بدلے گی۔ دھرنے کے شرکا کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انقلاب کے سنگ میل کا سہرا ان ہی کے سر ہوگا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا روشن سحر طلوع ہوگی۔ کرنیں پھوٹیں گی۔ انقلاب آئے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست میں مارچ کرنے والوں کی جدوجہد بے نتیجہ ثابت نہیں ہوگی۔ قربانیاں رنگ لائیں گی۔ ظلم کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے پر بیٹھے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے، انہوں نے انتہائی دھیمے لہجے میں کہا سب کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں

لیکن قوموں کی تقدیر بدلنے کے لیے آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ برصغیر کے لوگوں نے بھی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی۔ پیغمبر اسلام سرور کائنات حضرت محمد بھی طویل جدوجہد کے بعد انقلاب لائے۔ اس ملک کے حکمرانوں نے مسلسل ظلم و ستم کرکے عوام سے احساس زیاں چھین لیا ہے۔

کارکنوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جدوجہد کرنے والوں کے نام تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھے جائیں گے۔

قائد نے کارکنوں کو ایک بار پھر ثابت قدم رہنے کا بھی مشورہ دیا۔  سماء   

azarenka

Tabool ads will show in this div